23 اپریل، 2018، 2:52 PM

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری/ 40 افراد شہید اور زخمی

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری/ 40 افراد شہید اور زخمی

سعودی عرب کی یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کرکے اسے عزا میں تبدیل کردیا اس حملے میں 40 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی یمن کے نہتے اور مظلوم عرب مسلمانوں پر سعودی عرب کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبہ حجہ کے گاؤں بنی قیس  میں ایک شادی کی تقریب پر بمباری کرکے اسے عزا میں تبدیل کردیا اس حملے میں 40 افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ پر پہنچنے میں بھی رکاوٹ ایجاد کی۔ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے صوبہ حجہ کے الطینہ علاقہ پر بھی بمباری کرکے ایک خآندان کے 5 افراد کو شہید کردیا ہے۔

News ID 1880234

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha